naz hai pakistan ko - ahmed rushdi lyrics
[chorus]
ناز ہے پاکستان کو تجھ پر، اے مشرق کے لال
اے شیرِ بنگال
ناز ہے پاکستان کو تجھ پر، اے مشرق کے لال
اے شیرِ بنگال
ناز ہے پاکستان کو تجھ پر
[verse 1]
داد تیری ہمت کی دیتے ہیں اہلِ پنجاب
خاک یہاں کی تیرے لہو سے آج ہوئی سیراب
آج ہوئی سیراب
جھنڈے گاڑ رہا ہے تیرا عزم و استقلال
[chorus]
اے شیرِ بنگال
ناز ہے پاکستان کو تجھ پر
[verse 2]
اپنی جان سے بڑھ کر تجھ کو وطن کی عزت پیاری
بھارت کے سو سپاہیوں پر رہا اکیلا بھاری
رہا اکیلا بھاری
قدم قدم پر کیا ہے تُو نے دشمن کو پاماَل
[chorus]
اے شیرِ بنگال
ناز ہے پاکستان کو تجھ پر
[verse 3]
دھول بنی قدموں کی تیرے کہکشاں سیارے
آدھے منٹ میں گرائے تُو نے پانچ پانچ طیارے
پانچ پانچ طیارے
دنیا پکاری عالم، تُو ہے اپنی آپ مثال
[chorus]
اے شیرِ بنگال
ناز ہے پاکستان کو تجھ پر
[verse 4]
خون سے اپنے لکھی ہے تُو نے تاریخِ اسلام
آنے والے دور میں زندہ رہے گا تیرا نام
رہے گا تیرا نام
آنے والی نسلیں چلیں گی فخر سے تیری چال
[chorus]
اے شیرِ بنگال
ناز ہے پاکستان کو تجھ پر
Random Song Lyrics :
- prawdziwy przekaz - hzop lyrics
- hablan - rian lyrics
- ikin vittu kuullukkaa - spekti lyrics
- 이리오너라 (anthem) - b.i & bobby lyrics
- colt - checkthejack lyrics
- analog love - lily & madeleine lyrics
- moonlight (chn ver.) - neonpunch lyrics
- shades - abstract lyrics
- robots [intro] - clint norway lyrics
- statchy - r.a. the rugged man lyrics