
rafta rafta woh meri hasti ka (from "zeenat") - mehdi hassan lyrics
[verse 1]
رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے
رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے
پہلے جان، پھر جانِ جان، پھر جانِ جاناں ہو گئے
[refrain]
رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے
[verse 2]
دن بہ دن بڑھتی گئیں اس حُسن کی رعنائیاں
دن بہ دن بڑھتی گئیں اس حُسن کی رعنائیاں
پہلے گُل، پھر گُل بدن، پھر گُل بداماں ہو گئے
[refrain]
رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے
[verse 3]
آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے گئے
آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے گئے
پہلے دل، پھر دل رُبا، پھر دل کے مہمان ہو گئے
[refrain]
رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے
[verse 4]
پیار جب حد سے بڑھا، سارے تکلّف مٹ گئے
پیار جب حد سے بڑھا، سارے تکلّف مٹ گئے
آپ سے پھر تم ہوئے، پھر ” تُو” کا عنوان ہو گئے
[refrain]
رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے
[verse 1]
پہلے جان، پھر جانِ جان، پھر جانِ جاناں ہو گئے
رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے
Random Song Lyrics :
- i'm the one - johnny 215 lyrics
- x man - ken carson lyrics
- pointer's rock - jerry reed lyrics
- standing in the dark - nickelback lyrics
- lazy bones - dorsey burnette lyrics
- cheeks - t. shan (us) lyrics
- escape - drippin (드리핀) lyrics
- up to no good (radio version) - dmx lyrics
- heather - ruby waters lyrics
- anyone for you (tiger lily) [live from finsbury park] - george ezra lyrics