chandni raatein - noor jehan lyrics
[verse 1]
اک ٹیس جگر میں اُٹھتی ہے
اک درد سا دل میں ہوتا ہے
ہم راتوں کو اُٹھ کر روتے ہیں
جب سارا عالم سوتا ہے
ہو، چاندنی راتیں، چاندنی راتیں
سب جگ سوئے، ہم جاگیں
تاروں سے کریں باتیں
[refrain]
چاندنی راتیں، ہو، چاندنی راتیں
[verse 2]
تکتے تکتے ٹوٹی جائے آس
پیا نہ آئے رے، تکتے تکتے
شام سویرے، درد انوکھے
اُٹھے جیا گھبرائے رے، شام سویرے
راتوں نے میری نیند لوٹ لی
راتوں نے میری نیند لوٹ لی
دل کے چین چُرائے
دُکھیّا آنکھیں ڈھونڈ رہی ہیں وہی پیار کی گھاتیں
[refrain]
چاندنی راتیں، ہو، چاندنی راتیں
[verse 3]
پچھلی رات میں ہم اُٹھ اُٹھ کر
چُپکے چُپکے روئے رے، پچھلی رات میں
سُکھ کی نیند میں میت ہمارے
دیش پرائے سوئے رے، سُکھ کی نیند میں
دل کی دھڑکنیں تجھے پُکاریں
دل کی دھڑکنیں تجھے پُکاریں
آجا بالما، آئی بہاریں
بیٹھ کے تنہائی میں کر لیں
دُکھ سُکھ کی دو باتیں
[refrain]
چاندنی راتیں، ہو، چاندنی راتیں
[outro]
سب جگ سوئے، ہم جاگیں
تاروں سے کریں باتیں
چاندنی راتیں، ہو، چاندنی راتیں
Random Song Lyrics :
- antisocial ii - chubby (pl) lyrics
- diu que vola - 31 fam lyrics
- network system - survive said the prophet lyrics
- emptyempathy - fabi dhabi lyrics
- 6 rings! - yung monn lyrics
- space dad - lil steazy lyrics
- imsorrythaticame - fabi dhabi lyrics
- pobre star - kiko dinucci lyrics
- la r - alrima lyrics
- anything2u - maxx clements lyrics